حیدرآباد : تلنگانہ کے سدرن ہاؤز ڈسٹری بیوشن کمپنی میں جو محکمہ الیکٹرسٹی کے تحت ہے، جونیر اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹرس کے 500 پوسٹ پر تقررات کے لئے 20 نومبر سے قبل فارم آن لائن داخل کرنا ہے۔ امتحان ڈسمبر میں ہوگا۔ مسلم امیدواروں کو بی سی زمرہ میں 4 فیصد تحفظات کے تحت پوسٹ مختص ہیں۔
امتحان جنرل نالج، ریاضی، ذہنی رجحان، انگلش کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر ہوگا۔ سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے گریجویٹ امیدوار جو ڈگری مکمل کئے یا انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس اہل ہیں، اسنادات کی زیراکس، آدھار کارڈ زیراکس، فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے رابطہ کریں۔ 18 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ مقرر ہے۔