محکمہ برقی کے بدعنوان عہدیدار پر اے سی بی کی کارروائی، 2 کروڑ نقد رقم ضبط

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ برقی کے عہدیداروں پر بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے الزامات کا جائزہ لینے تحقیقات کا آغاز کردیا اور آج پہلے دن کارروائی میں ایک عہدیدار کے قبضہ سے 2 کروڑ نقدم رقم برآمد کرلی۔ ابراہیم باغ میں بہ حیثیت اے ای ڈی خدمات انجام دینے والے امبیڈکر کے مکان پر دھاوا کیا۔ اے سی بی کے مطابق امبیڈکر پر الزامات پر شہر و مختلف مقامات پر دھاوا کیا گیا۔ کارروائی میں 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اے سی بی کے مطابق امبیڈکر کے مکان منی کنڈہ و ان کے رشتہ، دار دوست احباب کے مکانات پر دھاوے کئے گئے اور کارروائیاں جاری ہیں۔ اے سی بی کے مطابق امبیڈکر کے مکانات پلاٹس، زرعی اراضی اور سرمایہ کا پتہ چلایا گیا۔ اب تک کی کارروائی میں 2 کروڑ نقد رقم ضبط کرلی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اے سی بی ٹیموں کی امبیڈکر کے خلاف رات دیر گئے تک کارروائی جاری رہی اور دیگر حکام پر بھی اے سی بی کی سخت نظر ہے۔ ع