محکمہ برقی کے عہدیداروں پر حملہ ، ایک عہدیدار زخمی

   

Ferty9 Clinic

پٹلم ۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدنور منڈل کے موضع سرپور میں محکمہ برقی کے عہدیداران گھر گھر جاکر برقی سربراہی کے میٹروں کی جانچ کررہے تھے ۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں اور برقی عہدیداروں میں بحث وتکرار ہوئی۔ یہاں تک کہ گاؤں والوں نے برقی عہدیداروں پر حملہ کردیا۔ جس میں ایک عہدیدار کا سرپھوٹ گیا۔ دیگر چار عہدیداروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ مدنور پولیس کو اطلاع ملنے پر گاؤں کے کچھ لوگوں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات میں مصروف ہوگئے۔