فیروزآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو پی محکمہ برقی کے ایک لائن مین نے پولیس اسٹیشن کو برقی سربراہی بطور انتقام منقطع کردی کیونکہ اسے ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر پولیس نے 500 روپئے جرمانہ عائد کیا تھا۔ پولیس اسٹیشن 6 لاکھ روپئے برقی بل باقی تھا۔ لائن مین نے برقی منقطع کرنے سے پہلے کسی کو بھی اطلاع نہیں دی۔