محکمہ بلدی نظم و نسق میں بڑے پیمانہ پر ردوبدل کیلئے چیف منسٹر کی ہدایت

   

حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نیا بلدی قانون بنانے کے بعد اب بدعنوان میونسپل کمشنرس کو عہدوں سے ہٹانے کی تیاری کررہی ہے۔ نئے قانون پر مکمل عمل آوری کے مقصد سے کے سی آر حکومت محکمہ بلدی نظم و نسق اور اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں مکمل ردوبدل کرنے والی ہے۔ چیف منسٹر نے نئے قانون کے تحت بلدی نظم و نسق میں ردوبدل کے احکام دے دیئے ہیں۔ سب سے پہلے ان میونسپل کمشنرس کو ہٹایا جائے گا جو دوسرے محکمہ جات سے ڈیپوٹیشن پر مقرر کئے گئے تھے۔