بھٹی وکرامارکا سے سکھیندر ریڈی کی نمائندگی
حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے اسکول ایجوکیشن کمیٹیوں اور سیول کنٹراکٹرس کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ سکھیندر ریڈی سے اسکول ایجوکیشن کمیٹیوں اور سیول کنٹراکٹرس کے نمائندوں نے ملاقات کی اور کہاکہ سیول کاموں کی تکمیل کے باوجود بلز جاری نہیں کئے گئے۔ منا اورو منا بڈی پروگرام کے تحت 361.35 کروڑ کے بلز کی اجرائی باقی ہے۔ رقومات کی عدم اجرائی کے نتیجہ میں چھوٹے کنٹراکٹرس معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ اما آدرش پاٹا شالا کمیٹیوں کو بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ سکھیندر ریڈی نے ڈپٹی چیف منسٹر کو ٹیلی فون کیا اور اُنھیں کنٹراکٹرس اور کمیٹیوں کے مسائل سے واقف کرایا۔ اُنھوں نے زیرالتواء بلز کی عاجلانہ اجرائی کی خواہش کی۔ بھٹی وکرامارکا کو اِس سلسلہ میں مکتوب بھی روانہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر نے مرحلہ وار طور پر بلز کی اجرائی کا تیقن دیا۔اگر حکومت فوری اقدامات کرتے ہے تو کنٹراکٹرس کو راحت ہوگی۔1