محکمہ تعلیم میں 752 جونیر اسسٹنٹس کے تقررات

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست کے محکمہ تعلیم میں مزید 752 ملازمین شامل ہورہے ہیں ۔ گروپ 4 کے تحت جونیر اسسٹنٹس ، اکاونٹنٹ کی ملازمتیں حاصل کرنے والوں کو آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پداپلی میں منعقدہ پروگرام میں ملازمین کو تقرر نامہ حوالے کیا ہے ۔ ریاست کے 11 سرکاری یونیورسٹیز میں 572 محکمہ کالج ایجوکیشن کے حدود میں واقع ڈگری کالجس میں 36 ، محکمہ ٹکنیکی تعلیم کے حدود میں پالی ٹکنیک کالجس میں 46 انٹر ایجوکیشن کے حدود میں سرکاری جونیر کالجس میں 64 اسکول ایجوکیشن کے حدود میں اسکولس اور دیگر دفاتر میں 34 ملازمین کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے تقرر کئے گئے ۔ 752 ملازمین سے مختلف اداروں اور کالجس میں عملہ کی کمی کسی حد تک دور ہوجائے گی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ملازمتیں حاصل کرنے والوں کی اکثریت انجینئرنگ بیاگ راونڈ سے پائی جاتی ہے ۔۔ 2