حیدرآباد 7۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ تعلیم کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کابینی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں کابینی سب کمیٹی کا اجلاس وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ ، وزیر فینانس ہریش راؤ ، وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ اور وزیر برقی جگدیش ریڈی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے دیرینہ مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹیچرس اہلیتی امتحان کا انعقاد ٹیچرس کی بھرتی ، میرا گاؤں میرا اسکول ، میری بستی میرا اسکول اسکیم کے دوسرے مرحلہ پر عمل کا جائزہ لیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ کابینی سب کمیٹی نے تلنگانہ میں تعلیمی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کئی اہم فیصلے کئے ۔ر