محکمہ توانائی کی مختلف جائیدادو ں پر بھرتیاں

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے بتایا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے اور پاور کمپنیوں کے کام کو ہموار آپریشن کے لئے مختلف کمپنیوں میں 453 پوسٹوں پر بھرتی کیا جائے گا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں اشتہار 21 فروری کو جاری کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ انجینئرز ، جونیئر انجینئرز اور دیگر پوسٹس پر بھرتی کیا جائے گا۔خالی پوسٹوں کے لئے آن لائن درخواستیں 24 فروری سے 16 مارچ 2023 تک پُر کی جاسکتی ہیں۔ بھرتی کا عمل ایم پی بجلی جنریٹنگ کمپنی کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ یہ بھرتی مدھیہ پردیش بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے ساتھ ایم پی۔ پاور ٹرانسمیشن کمپنی ، ایم پی۔ پاور مینجمنٹ کمپنی ، وسطی ریجن ، ایسٹ ریجن اور ویسٹرن ریجن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے لئے کی جائے گی۔