حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین اور اسٹاف کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے ان محکمہ جات کیلئے زائد مراعات کا بھی فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر کی جانب سے جلد اعلان کیا جائیگا۔ پرگتی بھون میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس میں وزیر صحت ای راجندر، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، فینانس سکریٹری رام کرشنا اور دوسروں نے شرکت کی۔