محکمہ جنگلات کی جاری کردہ نوٹسیںواپس لینے کا مطالبہ

   

یلاریڈی۔/16 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جاری کردہ نوٹسیں واپس لینے کا تلنگانہ اراضی تحفظ سمیتی ضلع صدر مسٹر ساینا نے مطالبہ کیا۔ یلاریڈی منڈل کے لکشما پور موضع کی عوام کے ساتھ مل کر آر ڈی او آفس پر ڈپٹی تحصیلدار شریمتی شانتا کو میمورنڈم پیش کیا۔ لکشما پور میں سروے نمبر 27 میں 27 غریب خاندان 12 سال سے زراعت کرکے اپنا گذر بسر کررہے ہیں۔ ان حالات میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس اراضی پر کاشت نہ کرنے کیلئے نوٹسیں جاری کی تھیں۔ جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کاشت کرنے والوں کے پٹہ جات جاری کرنے نوٹسیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔