حیدرآباد۔/26 فبروری، ( سیاست نیوز) اعلیٰ عہدیداروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک فارسٹ عہدیدار نے انتہائی اقدام کیا۔ تاہم فوری طور پر چوکس عملے نے اسے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔جہاں ضلع وقارآباد سے تعلق رکھنے والے فارسٹ عہدیدار محی الدین آج فارسٹ ہیڈ کوارٹر پہنچ کر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ محی الدین پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ سیف آباد پہنچے اس عہدیدار کا اعلیٰ عہدیدار پر الزام ہے کہ وہ ان کے زیر التواء بلز کی اجرائی میں جان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں اور اس کو اذیت پہنچارہے ہیں۔ محی الدین کو ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور علاج جاری ہے۔ سیف آباد پولیس نے محی الدین کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔