حیدرآباد۔16 نومبر(سیاست نیوز) محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کو حکومت رشوت سے پاک بنانے کے اقدامات کرتے ہوئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کئے جانے والے عہدیداروں کو غیر سماجی عناصر قرار دینے کے اقدامات کرے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں محکمہ جات کو رشوت سے پاک بنانے کے اقدامات کئے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی میں رشوت کا چلن تیزی سے فروغ پانے لگا ہے جس پر روک لگایا جانا ضروری ہے۔آٹو ڈرائیورس نے خیریت آباد میں واقع آرٹی او دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے ویسٹ زون آرٹی او میں جاری دھاندلیوں میں ملوث عہدیدارو ں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے گئے اس دھرنے میں جناب محمد امان اللہ خان ‘ جناب مجاہد ہاشمی ‘ بی رمیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔خیریت آباد آرٹی او دفتر پر دھرنا دینے والے آٹو ڈرائیورس اور یونین کے ذمہ داروں کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے انہیں گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم منتقل کیا ۔جناب اما ن اللہ خان نے بتایا کہ آرٹی او دفاتر میں ایجنٹ سے رابطہ نہ کرنے اور کسی بھی طرح کی تکالیف کی صورت میں آرٹی او سے رابطہ کرنے کے مشورہ کے ساتھ بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں لیکن اس پر کس حد تک عمل ہو رہا ہے اس کا اندازہ بہ آسانی کیا جاسکتا ہے کیونکہ آرٹی او دفاتر میں ایجنٹ کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتے۔انہوں نے ریاستی حکومت اور محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ آرٹی او دفاتر میں ان بورڈس کی جگہ ہم رشوت نہیں لیتے ‘ رشوت لینا اور دینا جرم ہے یہ بورڈ آویزاں کئے جائیں ۔م