محکمہ ریلوے نے اوڈیشہ میں 5 انٹرا اسٹیٹ خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا
بھوبنیشور: ایسٹ کوسٹ ریلوے (ای سی او آر) نے منگل کے روز 8 جون سے اڈیشہ میں پانچ انٹرا اسٹیٹ خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔
ای سی او آر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ٹرینیں 30 جون تک ہفتہ میں پانچ دن چلیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سنبل پور ، بالنگیر ، بھدرک ، برہم پور اور کورپوت اضلاع کا سفر کریں گی۔
عہدیدار نے بتایا کہ صرف تصدیق شدہ ٹکٹ (کنفرم ٹکٹ) والوں کو ہی ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ بھوبنیشور اور نئی دہلی ، ممبئی اور ہاوڑہ کے درمیان دوسری خصوصی ٹرینیں پہلے کی اطلاع کے مطابق چلتی رہیں گی۔