دسویں یا آئی ٹی آئی کامیاب امیدوار درخواست داخل کرنے کے اہل ، 18 ہزار روپئے ابتدائی تنخواہ
حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز)محکمہ ریلوے گروپ D لیول I زمرہ کیلئے مختلف شعبوں میں 32,438 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 10 ویں اور آئی ٹی آئی کامیاب امیدوار اِن جائیدادوں کیلئے اہل ہیں۔ خواہش مند امیدوار 23 جنوری سے 22 فروری 2025ء تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی عمر یکم جنوری 2025ء تک 18 تا 36 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ قواعد کے مطابق ایس سی ، ایس ٹی، او بی سی، جسمانی معذورین ، ایکس سرویس میان زمرہ کے امیدواروں کو عمر میں رعایت رہے گی۔ درخواست گزاروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دسویں جماعت یا آئی ٹی آئی لازمی طور پر کامیاب رہیں اور NCVT کی جانب سے جاری کردہ نیشنل اَپرنٹس شپ سرٹیفکیٹ کے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔ جائیدادوں کی تفصیلات کے مطابق سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ایس اینڈ ٹی)، میکانیکل، انجینئرنگ، الیکٹریکل، ٹریفک کے علاوہ دیگر شعبوں میں اَسسٹنٹ (ایس اینڈ ٹی)، ورک شاپ اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لوکو شیڈ (ڈیزل؍ الیکٹریکل)، پوائنٹس میان ، اسسٹنٹ آپریشنس (الیکٹریکل اسسٹنٹ ٹرائیک مشین، ٹرائیک مینٹینئر کے علاوہ دیگر جائیدادوں ہیں۔ ابتدائی تنخواہ 18,000/-دی جائے گی۔ کمپیوٹر بیسڈ امتحان 90 منٹ کا ہوگا۔ جنرل زمرہ کے امیدواروں کیلئے درخواست فیس 500 روپئے، معذورین، خواتین، ٹرانس جینڈر، ایکس سرویس میان، ایس سی، ایس ٹی مائناریٹی طبقات اِکنامک بیاک ورڈ کلاس کیلئے 250 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ امتحان میں حاضر ہونے والے عام زمرے کے امیدواروں کو 400 روپئے، مابقی امیدواروں کو 250 روپئے واپس کردیئے جائیں گے۔ درخواست داخل کرتے وقت کوئی مسائل درپیش ہوں تو ہیلپ لائن نمبرس 0172-565-3333 یا 9592001188 پر ربط کرسکتے ہیں یا پھر rrb.help@csc.gov.in پر ای۔میل بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ صبح 10 تا شام 5 بجے کام کے دن میں ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ 2