جگتیال۔/5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع جگتیال میں زیر خدمات محکمہ ریوینیوکے ملازمین سینیر اسسٹنٹ گرداور کے انتظامی سہولیات کی خاطر تبادلے انجام دیئے گئے۔جن کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ دفتر ضلع کلکٹر میں خدمت کروناکر سینیر اسسٹنٹ کا نئے منڈل اینڈا پلی میں بطور گرداور-1 تبادلہ کیا گیا،سی ایچ کرشنا سینیر اسسٹنٹ دفتر محکمہ روینؤت دھرمپوری کا بطور گرداور-2 دفترمحکمہ روینؤب سارنگا پور منڈل کو تبادلہ، وشواناتھ ریڈی سینیر اسسٹنٹ دفتر محکمہ روینیؤ ملاپور کا بطور گرداور -2دفترمحکمہ روینیؤ گولاپلی منڈل کو تبالہ،ایم .نگیش سینیر اسسٹنٹ دفتر آر ڈی او مٹ پلی کا بطور گرداور-2 دفتر محکمہ روینیؤ کتھلا پور منڈل کو اوراین .پروین سینیر اسسٹنٹ ملاپور کوبطور گرداور-2 دفتر محکمہ روینیؤ منڈل کوڑمیال کو تبالہ عمل میں لایا گیا۔جنھیں فوری اپنی خدمات سے رجوع ہونے کا ضلع کلکٹر نے حکم دیا۔