حیدرآباد ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج پرگتی بھون میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ریاست میں زراعت کو نفع بخش بنانے اقدامات کریں۔ وزیر زراعت نرنجن ریڈی ‘ ریتو بندھو کے ریاستی صدر پی راجیشور ریڈی ‘ حکومت کے مشیر راجیو شرما ‘ چیف سکریٹری سومیش کمار اور دوسروں نے شرکت کی ۔ کے سی آر نے کہا کہ موجودہ روایتی زرعی طریقہ کار میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ محکمہ زراعت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں کسانوں کی رہنمائی کریں اور ان میں اس تعلق سے شعور بیداری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔