محکمہ سیاحت ڈرون کیمرہ سروسیس سے استفادہ کا خواہاں

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈسٹرکٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر محبوب نگر یو وینکٹیشورلو نے ٹورازم ڈپارٹمنٹ کو کرایہ کی اساس پر ڈرون کیمروں کی سربراہی کے لیے اس میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کیے ہیں تاکہ ریاستی حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگرامس کے امیجس کو کیمرے میں قید کیا جاسکے اور ضلع میں وی آئی پی کے دوروں کو کور کیا جاسکے ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحت ، زراعت ، ہارٹیکلچر ، آبپاشی ، زیر زمین پانی اور دیگر سرکاری محکمہ جات میں فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ویڈیو فوٹیجس اور فوٹوز اور ضلع میں وی آئی پیز کے دورہ کو ڈرون کیمرہ کی مدد سے کور کیا جائے گا ۔ دلچسپی رکھنے والے ان کی درخواستیں 2 جنوری سے قبل 100 روپئے کا ڈی ڈی منسلک کرتے ہوئے روانہ کرسکتے ہیں جو بحق ڈسٹرکٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر ہو ۔ کامیاب درخواست گذار کو حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا ہوگا ۔ درخواست میں اس سروسیس کی فراہمی کے لیے چارج کی جانے والی رقم کا ذکر ہونا چاہئے ۔ دو گھنٹوں ، چھ گھنٹوں اور 24 گھنٹوں کے لیے ان کے ہائیر چارجس کی واضح صراحت کی جانی چاہئے ۔۔