حیدرآباد ۔ یکم مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ سیول سپلائز کارپوریشن صدر نشین ایم سرینواس ریڈی نے جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن اور رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کیساتھ سرینگر کالونی پنجہ گٹہ میں چاول کی تقسیم عمل میں لائی ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ماہ کے ختم تک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق عوام میں چاول کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے اور عوام سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔