نظام آباد :عالمی یوم ایڈس کے موقع پر محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ٹی این جی اوز بھون میں پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر سینئر سیول جج و سکریٹری ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی مسٹر وکرم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈس پر شعور بیداری ناگزیر قرار دیتے ہوئے ایڈس پر ضلع میں کی گئی شعور بیداری کے باعث ضلع ایڈ س سے پاک بن سکتا ہے اس کیلئے ہر ایک کا تعاون ناگزیر قرار دیا ۔ گذشتہ چند دنوں سے کی گئی کوشش کے باعث 0.53 فیصد ایڈس کے کیسس درج کئے گئے ۔ ملازمین ، رضاکارانہ تنظیمیں و دیگر تنظیموں کی جانب سے تعاون حاصل ہورہا ہے ۔ اس موقع پر نہرو یوا کیندر کے طور پر بھی مقررین نے اظہار تشکر کیا ۔ آئی ایم اے سکریٹری ڈاکٹر تروپتی رائو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈ س سے متاثرہ افراد کی وقت پر علاج و معالجہ کئے جانے پر صحت یاب ہونے کے امکانات ظاہر کیا ۔ اس موقع پر مختلف اسکول و کالجوں میں منعقدہ تحریری مقابلوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔