محکمہ صحت میں آدھار سے مربوط حاضری نظام روشناس کیا جائیگا

   

حیدرآباد۔24جولائی (سیاست نیوز) محکمہ صحت میں حاضری نظام کو تبدیل کرکے آدھار سے مربوط نظام روشنا س کروانے کا فیصلہ کیاگیا اور یکم اگسٹ سے محکمہ کے تمام شعبہ جات اور سرکاری دواخانوں میں اس نظام پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکریٹری صحت مسز کرسٹینا زیڈ چونگتو نے رہنماخطوط جاری کرکے محکمہ صحت کے تحت تمام شعبہ جات بشمول سرکاری دواخانوں میں اس حاضری نظام سے متعلق تیاریاں 31جولائی تک مکمل کرلینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ احکام کے مطابق میڈیکل ایجوکیشن ڈائرکٹرس‘ میڈیکل پالیسی کونسل‘ پبلک ہیلت ڈائرکٹرس و آیوش کے تحت تمام دواخانوں میں حاضری نظام رائج ہوگا ۔ بتایا گیا کہ اس نظام کو روشناس کروانے سے قبل تجربہ ہوچکا ہے ڈاکٹرس و عملہ کو اس نئے نظام پر عمل کا پابند بنانے انہیں تربیت فراہم کی جائے اور آدھار سے مربوط حاضری نظام پر مؤثر عمل کو یقینی بناکر تمام شعبہ جات پر عمل کیا جائے ۔ سرکاری دواخانوں اور محکمہ صحت کے شعبہ جات میں اس نئے حاضری نظام کے بعد کہا جا رہاہے کہ غیر حاضر عملہ کے خلاف کارروائی میں مشکل نہیں ہوگی بلکہ حاضری کو یقینی بنانے نئے نظام کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ 3