محکمہ صحت میں عنقریب 1400 جائیدادوں پر تقررات

   

Ferty9 Clinic

۔500 سیول اسسٹنٹس کو ترقی، سال میں دو مرتبہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ کے ویدیا ودھنا پریشد (ٹی وی وی پی ) کے حدود میں شامل ہاسپٹلس کیلئے 1400 طبی جائیدادوں پر تقررات کیلئے مشاورت جاری ہیں جس میں سیول اسسٹنٹ سرجنس کو ترقی دینے کے بعد مخلوعہ 500 جائیدادوں کے علاوہ طویل عرصہ سے مخلوعہ 900 طبی جائیدادیں شامل ہیں۔ جاریہ سال دو مرتبہ تقررات کا عمل جاری رکھتے ہوئے ان مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ ویدیا ودھنا پریشد میں گزشتہ 5 سال سے تقررات کا عمل روکا ہوا تھا ۔ پی جی ڈپلومہ اسپیشالیٹی طبی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹرس کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں یہ نئے تقررات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ترقی پانے والے 500 ڈاکٹرس کی فہرست اندرون تین چار دن ان لائین میں پیش کردی جائیں گی ۔ ترقی کے اہل ڈاکٹرس کو طلب کرتے ہوئے انہیں کونسے ہاسپٹلس میں مخلوعہ جائیدادیں ہیں ، اس کی تفصیلات پیش کی ج ائے گی ۔ شوہر ، بیوی ، کنبہ مرض میں مبتلا ڈاکٹرس کو انتخاب کرنے کا پہلا موقع فراہم کیا جائے گا، کونسلنگ میں پسند کے مطابق ترقی اور پوسٹنگ دستیاب نہ ہونے پر امیدوار کو ترقی سے دستبرداری اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اگر امیدواروں کی جانب سے اپنے کیریئر میں دو مرتبہ ترقی حاصل کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو مستقبل میں ترقی حاصل کرنے سے ہمیشہ محروم ہوجانے کا لزوم رکھا جارہا ہے ۔ ترقی حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے پوسٹنگ حاصل کرنے کے بعد متعلقہ ہاسپٹل سے رجوع نہ ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماضی میں ترقی حاصل کرنے کے بعد 200 ڈاکٹرس پوسٹنگ حاصل کرنے والے ہاسپٹلس سے رجوع نہیں ہوئے، وہی خدمات انجام دی ۔ محکمہ صحت میں ہر 6 ماہ میں ا یک مرتبہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔