حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے آج احکام جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت میں آوٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ملاممین کی خدمات میںایک سال کی توسیع کردی ہے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں احکام جاری کردئے ۔ اس فیصلے کے نتیجہ میں جملہ 7180 ملازمین کی خدمات میں توسیع ہوئی ہے جن میں 1191 ملازمین کووڈ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت نے محکمہ صحت میں اسٹاف کی کمی سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وباء پھیلی ہوئی ہے اور عوام کو علاج کی شدید ضرورت ہے ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ ملازمین کو مزید ایک سال تک خدمات پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کورونا کی وباء شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔