حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے جمعہ کو احکام جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کو کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ اساس پر 16000 سے زائد پوسٹس پر تقررات کرنے کی اجازت دی۔ حکومت نے جی او نمبر۔ 920 جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت و بہبود خاندان کو مختلف زمروں کے جملہ 16,024 سرویسیس کیلئے تقررات کرنے کی اجازت دی، جس میں 4,013 کنٹراکٹ 9684 آوٹ سورسنگ، 2322 اعزازیہ اور پانچ ایم ٹی ایس کی اساس پر شامل ہیں۔