محکمہ صحت کے جدید احکامات کے مطابق بھینسہ کا کانسٹبل ہوم کورنٹائن

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ : بھینسہ شہرکے بھٹی گلی کامتوطن49 سالہ پولیس کانسٹیبل جوکوروناسے مثبت پایاگیاتھاگذشتہ روزبھینسہ اپنے مکان بھٹی گلی نرمل آئیسولیشن سنٹرسے بذریعہ موٹرسیکل اپنی بیوی کے ہمراہ آگیااورمحکمہ صحت کی جانب سے ہوم کورنٹائن ہونے کی بات بتائی۔جسکی وجہ سے مقامی عوام میںکافی تجسس اورخوف کاماحول پیداہوگیااوراراکین بلدیہ جن میں وارڈ نمبر23راجیشورکے علاوہ وارڈنمبر10 نمائندہ کونسلرپوشٹی کے ہمراہ سینکڑوں متعلقہ اکثریتی طبقے کی عوام نے گذشتہ رات بھینسہ پولیس اسٹیشن پہنچ کرسب انسپکٹرجی راہول سے بات چیت کرتے ہوئے کورونامتاثرہ کانسٹبل کوآئیسولیشن سنٹرمنتقل کرنے پرزوردیتے ہوئے احتجاج ومطالبہ کیااوربتایاکہ متاثرہ شخص محلہ میں چہل قدمی کرتے ہوئے زبردستی ملاقات کی کوشش کررہاہے جسکی وجہ سے کورونا وباشہریوں میں منتقل ہونے کاخدشہ ہے۔لیکن اس معاملہ میں محکمہ پولیس ‘محکمہ صحت اورمحکمہ مال غیرسنجیدگی دکھاتے ہوئے متاثرہ شخص کوکووڈ19کے جدیداحکامات کے مطابق ہوم کورنٹائن رکھتے ہوئے اسکاعلاج کرنیکادعویٰ کررہے ہیں۔متعلقہ عوام کے مطابق آج صبح بھی محلہ میں متاثرہ شخص کوگھومتے دیکھاگیا متعلقہ عوام نے اس جانب محکمہ پولیس ‘محکمہ صحت اورمحکمہ مال سے مطالبہ کیاہیکہ اس جانب لاپرواہی نہ برتتے ہوئے جلدازجلدٹھوس اقدامات اپناتے ہوئے تمام شہریوں کی عالمی وباکوروناسے حفاظت کیلیئے متاثرہ شخص پرسخت نظررکھتے ہوئے کورنٹائن یاآئیسولیشن سنٹرمنتقل کریاس اثناء میں بھینسہ بلدیہ کی جانب سے بھٹی گلی میں آج صبح جراثیم کش ادویات کاچھڑکاؤکیاگیا۔