حکومت کے احکامات جاری
حیدرآباد: حکومت نے کورونا سے متاثر ہونے والے محکمہ صحت کے ملازمین کا نمس میں علاج کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے اس سلسلہ میں ڈائرکٹر نمس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف محکمہ صحت کے ملازمین کی خاصی تعداد کورونا سے متاثر ہوئی ہے۔ یہ سرکاری ڈیوٹی انجام دینے کے دوران یا پھر دیگر مواقع پر کورونا کا شکار ہوئے اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے متاثرہ ملازمین کا نمس میں علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے علاج کا آغاز کیا جائے۔