حیدرآباد2 اکتوبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ قبائلی بہبود کیلئے بقایہ جات کے 83 کروڑ روپے حکومت نے جاری کر دیئے ہیں۔اس رقم میں اسکولوں و ہاسٹلس کے 55 کروڑ 19 لاکھ کے بجلی کے بل، 9 کروڑ 44 لاکھ ہاسٹلس کے ملازمین کی تنخواہیں، آشرم اسکولوں کے یومیہ اجرت والے عملہ کیلئے 8 کروڑ 84 لاکھ اور اساتذہ کیلئے 9 کروڑ 60 لاکھ شامل ہیں۔ وزیراے لکشمن نے کہا کہ زیر التوا بلوں سے مشکلات کا شکار عملے یہ بڑی راحت ہے ۔