محکمہ مال کے نئے قوانین کے مخالف ملازمین کے خلاف سخت کارروائی

   

Ferty9 Clinic

محکمہ کو رشوت ستانی سے پاک بنانے چیف منسٹر کے سی آر پُر عزم
حیدرآباد۔18اپریل(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ مال کے لئے نئے قوانین کی تیاری کے سلسلہ میں اقدامات کی محکمہ مال کے ملازمین کی جانب سے کی جانے والی مخالفت کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹ لیا جا رہاہے ا ورجو ان قوانین کی مخالفت کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی سے گریز نہ کرنے کا انتباہ دیا جانے لگا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ میں عام انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ریاست تلنگانہ میں جون تک محکمہ مال کے نئے قوانین مرتب کئے جائیں گے تاکہ ریاست میں موجود سرکاری اراضیات کے تحفظ کے سلسلہ میں اقدامات کئے جاسکیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کی تدوین کا مقصد ریاست کے عوام کو مشکلات سے نجات دلاتے ہوئے انہیں رشوت سے پاک ماحول کی فراہمی کے علاوہ ان کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنایا جا سکے۔ عام انتخابات کے دوران ایک کسان سے راست رابطہ کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے کسان کی حالت اور اس کی اراضی کے پٹہ کی اجرائی کے سلسلہ میں درپیش مسائل سے چیف منسٹر کو واقف کروائے جانے کے بعد یہ مسئلہ تیزی سے آگے بڑھ گیا لیکن اس کے فوری بعد مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں نئے قوانین روشناس کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ مال اور محکمہ بلدی نظم و نسق کے مقدمات میں ترمیم کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے ریاست کے محکمہ مال میں خدمات انجام دینے والوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کو کرپشن اور بدعنوانیوں سے پاک بنانا ہے تو ایسی صورت میں کئی ایک سخت گیر فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ان فیصلوں کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں کیونکہ ان فیصلوں کے لئے جرأ ت کی ضرورت ہوتی ہے اور چیف منسٹر کا دعوی ہے کہ ان کے فیصلہ کو کوئی روک نہیںسکتا۔ محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق حکومت تلنگانہ کی جانب سے موجودہ قوانین میں چھیڑ چھاڑ ریاست کی آمدنی کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے محکمہ آتش فرو عملہ ‘محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات سے مشاورت کے بعد سی فیصلہ کیا گیا اور حکومت تلنگانہ کسی بھی طرح کی رکاوٹوں کوپیدا والوں کو اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کردے گی کہ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے ہی نہیں بلکہ دیگر کئی اسکیموں کے ذریعہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کے دیگر طبقات میں بھی اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاست میں حکومت نے نئے بلدی اور محکمہ مال کے قوانین کے لئے آئی ایس عہدیداروں کی جوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کی جانب سے تجاویز وصول ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے نئے قوانین کا مسودہ عوام کے درمیان پیش کیا جائے گا اور اس پر اعتراضات و ادعاجات وصول کرنے کے بعد قانون کو مدون کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔