حیدرآباد4 جنوری ( یواین آئی ) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے جنوری میں غیرمعمولی موسم کی پیش قیاسی کی ہے ۔محکمہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح سے زیادہ ہوگا۔ حال ہی میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 17.4ڈگری سلسیس درج کیاگیاجو 14.9ڈگری کے معمول کے درجہ حرارت سے زیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دودنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 17تا18ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ساتھ ہی محکمہ نے صبح کے وقت کہرکی پیش قیاسی کی ہے ۔