نئی دہلی:شمالی ہندوستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے لوگ پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہمالیائی علاقوں، مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ بھاری سے بہت بھاری بارش اتراکھنڈ، اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، بہار کے مختلف علاقوں کو گھیرے ہوئے ہے۔ جبکہ ہماچل پردیش، ہریانہ-چندی گڑھ، مشرقی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، اوڈیشہ ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، گجرات، آندھرا پردیش، کرناٹک اور کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش متوقع ہے۔