محکمہ میڈیکل کے تحت ضلع رنگاریڈی میں اسٹاف نرسیس کے تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت ضلع رنگاریڈی کی جانب سے کنٹراکٹ کی بنیاد پر اسٹاف نرسس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ڈی ایم ایچ او ضلع رنگاریڈی کے مطابق کل 6 پوسٹوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ جی این ایم بی ایس سی نرسنگ ڈگری لازمی ہوگی ۔ عمر 18 تا 34 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ماہانہ تنخواہ 23 ہزار تک ادا کی جائے گی ۔ کل 100 نشانات کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ آف لائن کے ذریعہ درخواست دینی ہوگی ۔ درخواست ڈی ایم ایچ او رنگاریڈی ضلع کے پتہ پر روانہ کریں ۔ درخواست کی آخری تاریخ 28-10-2021 مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ
rangareddy.telangana.gov.in
ملاحظہ کریں ۔۔ ع