محکمہ پنچایت راج کے شروع کردہ کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

میدک میںمنعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹر ایس کے ہریش کا خطاب

میدک۔ضلع کلکٹر ایس کے ہریش نے پنچایت راج انجینئرنگ افسران کوہدایت دی کہ پنچایت راج محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ملکا پور گرام پنچایت، ضلع پریشد اسکول، یوتھ سوسائٹی بلڈنگ، فنکشن ہال، ٹائیلٹ بلاکس اور واورگرام پنچایتوں میں زیر تعمیر کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ جس میں بتایا گیا کہ اس ماہ کے آخر تک توپران زون میں زیر تعمیر ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہیں۔ ریونیو حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیگر مقامات کی نشاندہی کریں اور تعمیرات کو پنچایت راج برانچ کے حوالے کریں کیونکہ ضلع کے پاپنا پیٹ اور نظام پیٹ میں نشان گھاٹ کے کچھ شیڈس جگہ کی کمی کی وجہ سے زیر التواء ہیں اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹھیک طرح سے کام نہ کرنے والے کنٹراکٹرس کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں۔ پنچایت راج راج ایس ای کنکارتنم نے کہا کہ RURBAN اسکیم کے تحت پاپنا پیٹ زون میں شروع کئے جانے والے 35 کاموں کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڑو پاٹل میں کنونشن ہال، بس اسٹینڈ ، کوکنگ شیڈ وغیرہ کا کام جنوری کے آخر تک مکمل کرلیا جائے جبکہ میدک اسپورٹس اسٹیڈیم میں فرش، الکٹریشن جبکہ میدک اسپورٹس اسٹیڈیم میں فرش، الیکٹریشن اور ریلنگ کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے۔ اس طرح کلکٹر نے پنچایت راج انجینئرنگ افسران کے ذریعہ مختلف اسکیموں کے تحت شروع کئے گئے تعمیراتی کاموں، دیگر کاموں کی تازہ ترین رپورٹ اور یہ کب مکمل ہوں گے اس کی تفصیل دینے کی ہدایت دی۔ اس پروگرام میں لوکل باڈیز کی ایڈیشنل کلکٹر پرتیما سنگھ، پنچایت راج ایس ای کنکا رتنم ، ڈی آر ڈی او سرینواس، توپران آر ڈی او شیام پرکاش، ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر ناگراج، ایڑو پاٹل ای او سرینواس، پنچایت راج ڈی از ، اے ایز اور دیگر نے شرکت کی۔