حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : ہیومن ویلفیر فاونڈیشن تلنگانہ کی جانب سے محکمہ پولیس میں ملازمت کے ضمن میں تیسرے مرحلہ کے امتحان کی مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں ایس آئی اور کانسٹبل کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے ایسے امیدوار جو پہلے دو مرحلوں پریلیمز اور فزیکل ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں وہ تیسرے اور اہم مرحلہ مینس امتحان کی تیاری کے لیے 75 روزہ تربیتی کلاسیس کا آغاز 5 جنوری 2023 سے ہوگا ۔ قیام و طعام کا مفت انتظام رہے گا ۔ ٹریننگ شہر کے مشہور و معروف ادارے Shine India Academy کے سینئیر اساتذہ دیں گے ۔ خواہش مند امیدواران اس کورس میں داخلے کے لیے ان فون نمبرات 8977267788 ۔ 7386921983 پر ربط کریں ۔ hwfap.org/jobs/mains- training- registration-form/ اس لنک پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔۔