محبوب نگر ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : خاندان اور ملازمت کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے خاتون پولیس عملہ جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع یس پی ریما راجیشوری نے جمعہ کے دن یس پی آفس میں منعقدہ خاتون پولیس عہدیداران اور دیگر اسٹاف کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت و تندرستی کو برقرار رکھیں ۔ اپنی اولاد کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اپنی ملازمتیں بھی توجہ کے ساتھ کرتے رہیں ۔ ایڈیشنل یس پی وینکٹیشورلو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں بیوی اور ماں کے رول کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔ محکمہ پولیس میں خواتین کی جو خدمات ہیں دیگر محکموں کے خواتین کے لیے ایک مثال ہیں ۔ خصوصی مقرر جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر شویتا نے مخاطب کرتے ہوئے خواتین کو عام طور پر درپیش مسائل اور صحت کی برقراری کے لیے مفید مشورے دئیے اور احتیاطی تدابیر سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سریدھر اے اولاونیا ، سرکل انسپکٹرز ھنومپا ، سرینواس کمارو دیگر موجود تھے ۔۔