محکمہ پولیس میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے مفت تربیتی پروگرام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کو مفت تربیت دینے کا پرواستوکریٹو فاونڈیشن نے اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 50 ہزار ملازمتوں پر تقرر کے بعد 20 ہزار ملازمتیں محکمہ پولیس میں بھرتی کی جائیں گی۔ اس فاؤنڈیشن نے خواہشمند امیدواروں کو مفت تربیت دینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے آن لائن ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے مشیر انسپکٹر پولیس اسپیشل برانچ مدھوکر سوامی نے بتایا کہ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے تربیت دی جائے گی۔ گریجویٹ اور ڈگری سال آخر کے طلبہ اس ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں جو 8 اگست کو صبح 10 بجے سے آن لائن منعقد ہوگا جس کیلئے 4 اگست تک امیدوار بذریعہ فیس بک پیچ اپنا رجسٹریشن کروالیں۔ اس ٹسٹ میں کامیاب 900 امیدواروں کو مفت تربیت دی جائے گی جس میں 300 ا میدواروں کیلئے مفت طعام کے ساتھ مفت رہائشی سہولیات مہیا کی جائیں گی اور تربیت بھی مکمل مفت رہے گی۔ اس کے علاوہ 300 امیدواروں کو ڈے اسکالر طرز پر اور 300 امیدواروں کو آن لائن مفت تربیت دی جائے گی۔ اس ٹسٹ میں ریاست تلنگانہ کے کسی بھی حصہ سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدوار شرکت کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 70132-44247 ۔ 6309148246 پر فاؤنڈیشن کے فیس بک پیج سے ربط کیا جاسکتا ہے۔