محکمہ پولیس میں 12 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا منصوبہ !

   

پولیس عہدیداروں کی جانب سے تجاویز تیار کر لی گئیں ، حکومت کی منظوری کا انتظار
حیدرآباد۔ 28 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں پھر ایک بار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 12 ہزار جائیدادوں خالی ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد عہدیداروں کی جانب سے تجاویز روانہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ سے محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 2007ء میں لمبنی پارک اور گوکل چاٹ بم دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد سے محکمہ پولیس میں 35 ہزار جائیدادوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ، لیکن ایک ساتھ بڑے پیمانے پر تقررات کی بجائے بتدریج تقررات ہو رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے تقررات کا عمل مختلف وجوہات کے سبب ملتوی رہا ہے۔ آخری مرتبہ 2002ء میں تقررات کئے گئے تھے۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ میں تاحال 17 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ۔ 2002ء میں تقررات کا عمل شروع ہوا اور منتخب امیدواروں کو تربیت کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 2024ء میں تقررات نامے حوالے کئے۔ اس کے بعد پولیس عہدیداروں سے پھر تقررات کا عمل شروع کرنے مشاورت کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی تقریباً 12 ہزار جائیدادیں خالی ہیں۔ تعداد میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر کو 58 سال سے 61 سال کرنے اپریل 2021ء احکامات جاری کئے جس کے سبب اس سال ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین مارچ 2024ء تک خدمت انجام دیتے رہے۔ اپریل 2024ء سے دوبارہ ان کی سبکدوشی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ 2