محکمہ پولیس میں 20 ہزار مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست حکومت کو پیش

   

Ferty9 Clinic

ایس آئی کی 425 ، کانسٹبلس 19,300 اور اے پی پی کی 200 جائیدادیں شامل
حیدرآباد :۔ محکمہ پولیس میں مزید 20 ہزار جائیدادوں پر تقررات ہونے کے امکانات ہیں ۔ حکومت کی جانب سے مختلف محکمہ جات میں 50 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام محکمہ جات سے مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی ہے ۔ جس پر محکمہ پولیس نے مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست تیار کرتے ہوئے رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں مزید 425 ایس آئی جائیدادوں کی ضرورت ہے ۔ جس میں ایس آئی سیول 368 اے آر 29 کمیونیکیشن 18 جائیدادیں شامل ہیں ۔ اس طرح پولیس کانسٹبل کی 19,300 جائیدادوں پر تقررات کرنے کی رپورٹ میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کانسٹبل سیول کی 7764 جائیدادیں ۔ اے آر 6683 جائیدادیں ۔ ٹی ایس ایس پی کی 3874 کمیونیکیشن کی 256 ، 15 ویں بٹالین میں 561 خالی جائیدادیں ہونے کی تفصیلات پیش کی ہے ۔ محکمہ پولیس نے ایس آئی کانسٹبلس کے علاوہ تقریبا 200 اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر کی مخلوعہ جائیدادوں کے تعلق سے بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ ریاست میں اضلاع کی تشکیل جدید کے ساتھ نئے پولیس کمشنریٹس اور ایس پی افسوں کے ساتھ نئے پولیس اسٹیشنس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ فی الحال موجودہ پولیس عملہ کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے کام چلایا جارہا ہے ۔ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر عملہ کی موجودگی سے موثر طریقہ سے عوامی خدمات انجام دینے کی سہولت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کی محکمہ پولیس نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔۔