محکمہ پولیس کا بھی پرجاوانی پروگرام ، عوامی شکایتوں کا حصول جاری : کمشنر

   

نظام آباد۔24۔جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ہر پیر کے روز عوامی درخواستیں حاصل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سلسلہ جاری ہے اور اس کے تحت محکمہ پولیس کی جانب سے بھی پرجاوانی کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے عوام سے شکایتیں حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے نظام آباد ضلع پولیس ہیڈکوارٹر پر کی صدارت میں پبلک گریونیس پروگرام (پرجاوانی) کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے شکایت کنندگان کی شکایات کو سنا گیا اور متعلقہ افسران کو قانونی دائرہ کار میں ان کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔پروگرام کے دوران پولیس کمشنر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس آئیز اور سی آئیز سے براہ راست فون پر بات کرتے ہوئے شکایات کی نوعیت اور موجودہ صورتحال سے واقفیت حاصل کی اور مناسب رہنمائی فراہم کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ بغیر کسی سفارش یا تیسرے فریق کی مداخلت کے، بلا جھجھک پولیس خدمات سے استفادہ کریں۔ پولیس عوام کے اور قریب ہو، امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کریں یہی ہماری ترجیح ہے۔