محکمہ پولیس کی جانب سے میونسپل ورکرس میں غذائی اجناس کی تقسیم

   

کاماریڈی :8؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے آج میونسپل ورکرس میں 5لاکھ روپئے مالیت کے غذائی اجناس کی تقسیم عمل لائی گئی ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت ، ایس پی شویتا ریڈی ، صدرنشین بلدیہ این جھانوی نے انہیں غذائی اجناس کے علاوہ ماسک ، گلوز یز اور پی پی ای کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے بتایا کہ لاک ڈائون کے بعد میونسپل ملازمین کی جانب سے مسلسل خدمت انجام دیا جارہا تھا جس پر محکمہ پولیس کی جانب سے ان افراد کی امداد کیلئے 5لاکھ روپئے کے چندہ جمع کئے گئے اور محکمہ کے تمام عہدیدار اپنے طور پر چندہ جمع کیا گیا ۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر نرسنگ رائو نے بتایا کہ ضلع ایس پی کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر اے آر ملازمین نے میونسپل اور مہاجر مزدوروں کی امداد کرنے کیلئے 5لاکھ روپئے جمع کئے گئے ۔ 5لاکھ روپئے سے کاماریڈی کے 140 بلدی ملازمین کیلئے ماسک ، شوز ، گلوز ، ایفران و دیگر تحفظ کی اشیاء فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اس طرح مہاجر مزدور وں کو بھکنور اور سداشیو نگر میں کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ضلع ایس پی ، ضلع کلکٹر ، صدرنشین بلدیہ نے ان ملازمین کو اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی ۔