محکمہ کان کنی کو چھ ماہ میں ریکارڈ 2410 کروڑ روپئے کاریونیو

   

جے پور: راجستھان میں محکمہ مائنز نے ستمبرتک ریکارڈ دو ہزار چار سو دس کروڑ روپے کاریونیو جمع کیا ہے ۔ایڈیشنل چیف سکریٹری مائنز اینڈ انرجی ڈیپارٹمنٹ داکٹر سبودھ اگروال نے آج یہاں کہا کہ کورونا جیسے منفی حالات کے باوجود ریونیوکلیکشن کا یہ نیا ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چھ ماہ میں غیر قانونی کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 4818 گاڑیاں مشینری وغیرہ ضبط کرکے تقریبا 36 کروڑ روپے کی رقم وصول کی گئی ہے ۔ اس میں تقریبا 21 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی بجری کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے وصول کی گئی ہے ۔ افسران کو رات کا گشت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیزپلاٹ کی نیلامی بجری پلاٹ کا الاٹمنٹ غیر قانونی کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پرسختی سے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ممکن ہوپایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ستمبر تک پچھلے سال کے مقابلے میں 589 کروڑ روپے اور اس سے پہلے کے سال سے 474 کروڑ روپے سے زائد کاریونیو وصول کیا گیا ہے ۔