محکمہ کمرشیل ٹیکسیس میں جائنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محکمہ کمرشیل ٹیکسیس میں جائنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر رتبہ کے عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری کمرشیل ٹیکسس سید علی مرتضی رضوی نے جی او آر ٹی 459 جاری کیا۔ روپا سومیا جائنٹ کمشنر دفتر چیف کمشنر کمرشیل ٹیکس کو جائنٹ کمشنر بیگم پیٹ مقرر کیا گیا۔ آر ششی دھارا چاری جائنٹ کمشنر بیگم پیٹ کو جائنٹ کمشنر ورنگل مقرر کیا گیا۔ ای دیپا ریڈی جائنٹ کمشنر پنجہ گٹہ کو جائنٹ کمشنر انفورسمنٹ، آر یڈوکنڈلو جائنٹ کمشنر نظام آباد کو جائنٹ کمشنر پنجہ گٹہ، کے رمیش ڈپٹی کمشنر سنگاریڈی کو جائنٹ کمشنر نظام آباد کی اضافی ذمہ داری، ایس وی کے وشویشور راؤ ایڈیشنل کمشنر لیگل اور این سائی کشور ایڈیشنل کمشنر گریڈ I کی خدمات کو رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تفویض کیا گیا ہے۔1