چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات
حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ کمرشیل ٹیکس کے کئی عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے پانچ ڈپٹی کمشنرس ، 13 اسسٹنٹ کمشنرس اور 31 کمرشیل ٹیکس آفیسرس کو ترقی دیتے ہوئے علحدہ جی اوز جاری کئے۔ جن پانچ ڈپٹی کمشنرس کو جوائنٹ کمشنر کمرشیل ٹیکس کے عہدہ پر ترقی دی گئی ، ان میں دوارکا ناتھ ریڈی ، سائی کشور ، جی پی ریڈی ، ایس وی وشویشور راؤ اور وائی سنیتا شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ سے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 13 عہدیداروں میں ای رویندر ریڈی ، جی رام کرشنا راؤ ، سدھاکر ریڈی ، جتیندر ریڈی ، ششیدر چاری ، ایم دیپتی ، پی نائنار ، امر نائک ، ایس رجنی ، آر ایڈوکنڈلو، کے روی ، راجہ کرشنا اور ای سرینواس شامل ہیں۔ 31 کمرشیل ٹیکس آفیسرس کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ۔ جن میں سرینواس پرساد ، ایم بالاجی ، رامناتھ راؤ ، انیل کمار ، جے کویتا ، یو ناگرجنا ، پی دھنا لکشمی ، کے رمیش ، وجئے کمار، مدھوکر ریڈی ، مرلی موہن ، شیو کمار ، مدھو سدن چاری اور دوسرے شامل ہیں۔