مخالفین نے مجھے ہیرو بنایا ۔ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز ریمارکس

   

بی جے پی کی ’ 3D پالیسی ‘ کے خلاف جنوبی ہند کی ریاستیں متحد ہوجائیں ، حکومت مستحکم
حیدرآباد 24 مارچ : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے سیاسی مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس قائدین کے رویے نے ہی انہیں عوام کی نظر میں ’ ہیرو ‘ بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح رام کو رامائن میں راون کی وجہ سے پہچان ملی اسی طرح تلنگانہ میں ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں نے عوام کو کانگریس کے قریب کردیا ۔ چیف منسٹر نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی حکومت مستحکم ہے اور وہ آئندہ 8 برسوں تک تلنگانہ کی قیادت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کو مستقبل میں قومی سیاست کیلئے ضرورت پڑی تو وہ فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑ دیں گے ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ کو ایک متحرک ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کا ڈی این اے بدل چکا ہے اور ریاست کا گاندھی خاندان سے خاص رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک کارکن سمجھتے ہیں اور عوام کے مسائل کو قریب سے جانتے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنوبی ہند کی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم مودی کی 3D پالیسی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ مرکز میں جنوبی ریاستوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر نے استفسار کیا کہ وینکیا نائیڈو کو صرف نائب صدر جمہوریہ کیوں بنایا گیا ۔ جنوبی ہند کے قائدین کو اہم وزارتیں جیسے داخلہ کیوں نہیں دی جاتیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس دور میں جنوبی ہند کے قائدین کو زیادہ مواقع ملے ۔2
جبکہ بی جے پی دور میں سیاسی امتیاز واضح نظر آتا ہے ۔۔ 2