مخالفین کو ڈرانے بی جے پی بھی کانگریس کے راستے پر:اکھلیش

   

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ انتخاب میں ہار کے خوف سے بی جے پی بھی کانگریس کی راہ پر چل پڑی ہے جو انتخاب سے قبل اپنے مخالفین کو ڈرانے کے لئے ان کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرتی تھی۔اکھلیش نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے خلاف ہفتہ کو محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کی کاروائی متوقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے ۔ انتخابی ہار کو نزیک آتا دیکھ بی جے پی سی بی آئی اور ای ڈی سمیت تمام جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے مخالفین کو ڈرانے کے لئے کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو محکمہ انکم ٹیکس نے ایس پی کے ترجمان راجیو رائے سمیت پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ‘اترپردیش میں ایس پی حکومت نہ بن جائے اس کے لئے جانچ ایجنسیوں کو بی جے پی آگے کرتی ہے ۔ جہاں۔ جہاں بی جے پی کو شکست کا خوف ستانے لگتا ہے وہاں یہی ہتھکنڈہ اپنا یا جاتا ہے ۔ بی جے پی بھی اب کانگریس کے راستے پر چل پڑی ہے ۔اکھلیش نے دعوی کیا کہ بی جے پی کچھ بھی کرلے ۔ انتخابات کے بعد یوگی سرکار بچے گی نہیں۔ کیونکہ وزیر اعلی پوری طرح سے ‘غیر مفید’ ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی نے ریاست کا بہت نقصان کیا ہے ۔ اس لئے عوام اب انہیں معاف نہیں کریں گے ۔