متحدہ نرمل کے رکن قانون ساز کونسل ڈی وٹھل ریڈی کی سیاست نیوز سے بات چیت
نرمل : 20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تمام طبقات کو یکساں ترقی دیتے ہوئے کئی ایک فلاحی اسکیمات پر سختی سے عمل آوری کی۔ امن و امان کی فضاء کو پروان چرھاتے ہوئے فسادات کا خاتمہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ ضلع کے رکن قانون ساز کونسل ڈی وٹھل نے ’’سیاست‘‘ اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ مسٹر وٹھل نے بتایا کہ کم عرصہ میں ٹی آر ایس اپنی مقبولیت کے تناظر میں بی آر ایس میں تبدیل ہوگئی۔ اس ریاست کی منفرد اسکیمات کو سارے ملک میں ایک اہم مقام حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پروپگنڈہ سے بی آر ایس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ آج عوام خود دیکھ رہے ہیں کہ ریاست تلنگانہ سنہرہ تلنگانہ کی سمت گامزن ہے۔ آئندہ یہی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے بی آر ایس تیسری مرتبہ بھی شاندار کامیابی درج کروائے گی۔ مسٹر وٹھل قانون ساز کونسل رکن نے نرمل ضلع بہت ہی مقبول قائد و ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقہ کی ترقی کے ساتھ ہی ہر طبقہ کے مسائل کی یکسوئی میں کوئی کمی نہیں کی۔ مسلمانوں کے لیے عیدگا کی اراضی مساجد اور قبرستانوں کی حصاربندی کے لیے فنڈس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ رات دن عوام کے درمیان رہتے ہوئے جو خدمات اے اندرا کرن ریڈی انجام دے رہے ہیں اس کو نرمل کی سیاسی تاریخ فراموش نہیں کرسکتی۔ تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیٹرک کی طرف رواں دواں ہے۔