مخالف اسلام رویہ پر اقامتی اسکول کے پرنسپل کی معطلی

   

حیدرآباد۔30۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے عادل آباد میں واقع اسکول کے انچارج پرنسپل کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ریمارکس پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سوسائٹی کے صدر اے کے خاں اور سکریٹری بی شفیع اللہ نے عادل آباد کے چاندہ میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول فار بوائز I کے انچارج پرنسپل کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اسکول کا دعویٰ کرتے ہوئے طلبہ ، اسٹاف اور انچارج پرنسپل سے علحدہ علحدہ طور پر پوچھ تاچھ کی۔ اسٹاف اور طلبہ کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔ ر