مخالف اسلام ولندیزی لیڈر ولڈرس کا قبول اسلام

,

   

دی ہیگ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے سابق دائیں بازو ایم پی اور مخالف اسلام لیڈر گیرت ولڈرس نے نیدرلینڈس میں کئی گوشوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا جب اُنھوں نے انکشاف کیاکہ وہ اسلام قبول کرکے مسلم بن چکے ہیں۔ نیوز رپورٹس نے آج کہاکہ 7 سال تک ولڈرس کی فریڈم پارٹی کے لئے نیدرلینڈس میں ایک قانون ساز کی حیثیت سے ایوان زیریں میں اسلام کے خلاف بے تکان مہم چلائی گئی۔ اِس موقع پر کٹر پسندوں نے برقعہ اور مسجد کی میناروں پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم 2014 ء سے ولڈرس کا ذہن بدل گیا۔