مخالف سی اے اے احتجاج پر اُکسانے کے جرم میں دولت اسلامیہ کا جوڑا گرفتار

   

نئی دہلی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک جوڑا جو مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کی خراسان شاخ کا رکن ہے، جنوبی دہلی کے جامعہ نگر سے مخالف سی اے اے احتجاج پر عوام کو اُکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اُن کی شناخت جہاں زیب سمیع اور اُن کی بیوی حنا بشیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ڈی سی پی (اسپیشل سل) پرمود سنگھ کشواہا نے کہاکہ ان دونوں نے جامعہ نگر میں عوام کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئے آمادہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے کہاکہ یہ دونوں مخالف شہریت ترمیمی قانون کے لئے اُکسانے پر مفادات حاصلہ کی ایماء پر ملوث ہوئے تھے۔