مخالف سی اے اے احتجاج پر 100 خواتین کیخلاف مقدمہ

   

لکھنؤ ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے ہفتہ کو ریاستی دارالحکومت میں جہاں /17 جنوری سے مخالف سی اے اے دھرنا جاری ہے ‘ گھنٹہ گھر علاقہ سے 10 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے علاوہ 100 خاتون احتجاجیوں کیخلاف امتناعی احکام کی مبینہ خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ ایک خاتون احتجاجی نے دعویٰ کیا کہ پولیس والے اچانک وہاں پہونچے اور والینٹرس کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے سینئر شہریوں کو مارپیٹ کی اور خواتین سے بدتمیزی کی ۔ تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ ٹھاکر گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پرمود مشرا نے کہا کہ 10 خواتین اور 100 غیرشناخت شدہ دیگر خواتین کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔