واشنگٹن ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے جموں و کشمیر کے حالات اور وہاں موبائل کے استعمال پر پابندی کے سلسلہ میں وضاحت کی کہ ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ تعصب کو فروغ دینے کے لئے اور ہندوستان مخالف قوتوں کو متحرک کرنے کے لئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت ہند کے سامنے چیلنج یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ ہموار زمین پر کام کرے ۔انہوں نے کہا‘‘زندگی کے نقصان کو روکنے کے اقدامات کئے گئے ہیں اور اس کے لئے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کئی سارے قدم احتیاط کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔ اگر آپ 2016 میں ہونے والے واقعات کو دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا بنیاد پرستی کو بڑھانے اور مخالف طاقتوں کو متحرک کرنے کے لئے کس طرح سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا۔